سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں آج سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں دو
مشتبہ جنگجوؤں نے خود کو اڑا دیا۔ یہ اطلاع سعودی میڈیا نے دی ہے۔ سعودی
سیکورٹی فورسیز نے جدہ میں ایک مکان کا محاصرہ کرلیا اور وہاں موجود لوگوں
کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جنہوں نے خود کو اڑادیا۔ امارات کی اسکائی
نیوز عربیہ نے بھی اس واقعہ کی اطلاع دی ہے اور جدہ کے مشرقی البرازت ضلع
میں ایک دھماکہ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ سعودی
وزارت داخلہ نے کوئی فوری
رائے ظاہر نہیں کی ہے۔
دولت اسلامیہ 2014 کے وسط میں سعودی عرب میں بمباری اور فائرنگ کی کئی
وارداتیں کرچکا ہے جن میں بیسیوں افراد مارے گئے ہیں جو بیشتر شیعہ اقلیت
اور سلامتی دستوں سے تعلق رکھتے تھے۔ پچھلے برس جدہ میں امریکی قونصل خانہ
کے نزدیک ایک دھماکہ میں ایک خودکش بمبار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے
تھے۔ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ کئی سال بعد پیش
آیا تھا۔